ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈاکٹر ماہا علی کیس میں ہوشربا انکشافات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت، ڈیفنس میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی سے مرکزی ملزمان جنید خان اور سید وقاص کی مبینہ زیادتی کے الزامات ڈی این اے رپورٹ میں منفی قرار پائے ہیں۔ہفتہ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی

کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے پولیس سرجن حیدر آباد کی نگرانی میں 9 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ڈی این اے رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم جنید خان اور سید وقاص حسن کا ڈی این اے متوفیہ ڈاکٹر ماہا علی سے میچ نہیں کرتا۔رپورٹ پر ڈاکٹر وحید علی، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر رجنی کمار کے دستخط ہیں۔استغاثہ نے ڈی این اے سیمپل نا دینے پر مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کی تھی۔ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی این اے سیمپل میچ نا ہونے سے مقدمے سے زیادتی کی دفعہ از خود خارج ہوجائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے ڈاکٹر ماہا علی کے دوست جنید خان اور سید وقاص حسن پر متوفیہ ڈاکٹر ماہا علی کے والد سید آصف علی شاہ کی جانب سے زیادتی کے الزامات لگائے گئے تھے۔عدالتی حکم پر مرکزی ملزم جنید خان اور سید وقاص نے خون اور بکل سویب (buccal swab) کے نمونے جام شورو یونیورسٹی میں خود جا کر دیئے۔متوفیہ ڈاکٹر ماہا علی کے کپڑوں اور خون کے نمونوں سے ڈی این اے سیمپلز کا موازنہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…