ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

دودھ، دہی، بیف اور مٹن بھی مہنگے ، مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو پاکستان ادارہ شماریات نے رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا

رجحان برقرار رہا ،مہنگائی میں 1.07 فیصد مزیر اضافہ ہوگیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 2 روپے 59 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے ،حالیہ ہفتے چائے کا فی کپ 39 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دودھ،دہی،بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئے ،ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی اوسط 4 روپے 24 پیسے فی کلو سستی ہوئی،ٹماٹر 8 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے میں آٹا،ایل پی جی، دال مسور اور پیاز بھی سستے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…