جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں بابراعظم نے اہم بات کر دی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ڈھاکہ (این این آئی)پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے،ہماری توجہ بنگلا دیش سمیت آئندہ ہونے والی تمام سیریز پر یکساں ہے،

بنگلا دیش کی ٹیم اپنی سرزمین پر کبھی آسان حریف نہیں رہی، یو اے ای سے یہاں کی وکٹیں قدرے مختلف ہیں، وکٹ ہاتھ میں رکھ کر ایک اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔ڈھاکا میں جمعے کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے متعلق ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ذہن میں کچھ پلانز ضرور ہیں جنہیں سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر شیئر کروں گا، لیکن ہم ابھی آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابھی سے نہیں سوچ رہے، ہماری توجہ بنگلا دیش سمیت آئندہ ہونے والی تمام سیریز پر یکساں ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم اپنی سرزمین پر کبھی آسان حریف نہیں رہی، یو اے ای سے یہاں کی وکٹیں قدرے مختلف ہیں، وکٹ ہاتھ میں رکھ کر ایک اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہر میچ نیا چیلنج ہوتا ہے، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، کوشش ہوگی کہ انفرادی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا گراف بھی اوپر سے اوپر جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…