جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کیپٹو پاور، جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کابینہ کی توانائی کمیٹی نے کیپٹو پاور، جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کرلی۔ جمعرات کو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رواں موسم سرما کے دوران گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس بحران سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی کمیٹی نے کیپٹو پاور، جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔کابینہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ ایکسپورٹ اور سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کی فراہمی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، گیس کی رسد سے متعلق تجاویز آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…