جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تیاریاں شروع

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پنجاب حکومت نے سات سال بعد محکمہ ایکسائز کو نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کی اجازت دے دی .سروے کے بعد پراپرٹی ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ ہوگا۔محکمہ ایکسائز پنجاب فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پراپرٹی کی نئی مالیت اور اس کے استعمال پر مکمل سروے کروائے گا ۔سروے کے بعد شہریوں کی پراپرٹی پر نئی مالیت پر ٹیکس لاگو ہوسکے گا ۔اسٹینڈنگ کیبنٹ

کمیٹی کی جانب سے اس سروے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کے منٹس آف میٹنگ کی باقاعدہ توثیق بھی کردی گئی ہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ایکسائز سات سال بعد یہ سروے کا کیونکہ اس سے قبل یہ سروے سابق دور حکومت میں کیا گیا تھا اور کرونا وائرس کی وبا کے باعث پنجاب میں یہ سروے تاخیر کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت پراپرٹی ٹیکس سروے کے بعد شہریوں پر اراضی کی مد میں 3 ارب روپے سے زائد کا مزید بوجھ ڈالے گی ۔زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کا عملہ اپنے اپنے زون میں جائیدادوں کے کوائف جمع کرے گا جس کے لیے تمام اضلاع کے دفاتر کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے۔سروے میں پراپرٹی کے نئے تعمیر ہونے والے یونٹس بھی شامل ہوں گے ۔سروے میں سابقہ پراپرٹیز میں کی گئی تبدیلیوں پر بھی اندراج ہوگا ۔اور پراپرٹی کو کمرشل استعمال میں تبدیل کر کے کرایہ یا دیگر استعمال میں لانے پر بھی کوائف جمع ہوں گے جبکہ کمرشل علاقوں میں واقع جائیدادوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا ۔۔محکمہ ایکسائز پنجاب نے ایک ماہ قبل حکومت سے نئے پراپرٹی ٹیکس سروے پر اجازت مانگی تھی جس کی اب منظوری دے دی گئی ہے ،سروے کے بعد نئے پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…