جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

محمد رضوان کا اپنے خصوصی تکیے سے متعلق اہم انکشاف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے خصوصی تکیے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سلسلے میں ہونے والے میچز کے دوران جہاں محمد رضوان نے کروڑوں دلوں میں گھر کیا وہیں اُن کے تکیے نے بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔محمد رضوان کے اس تکیے کی باز گشت

کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر رہی جس سے متعلق کرکٹ کے متوالے، محمد رضوان کے فینز جاننا چاہتے تھے کہ وہ سفر کے دوران ایک مخصوص تکیہ اپنے ساتھ کیوں رکھتے ہیں۔اس سے متعلق اب محمد رضوان کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا بتانا ہے کہ ’اُنہیں گردن کے پٹھوں میں درد کی شکایت رہتی ہے جس کے نتیجے میں یہ معالج کی جانب سے تجویز کیا گیا ایک ’میڈیکیٹڈ پلو‘ ہے، اس کے بغیر وہ سو نہیں سکتے۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ’اس تکیے کو وہ ہر جگہ اپنے ساتھ اس لیے رکھتے ہیں کہ کسی بھی عام تکیے کا استعمال اُن کی گردن کے درد کو جگا دیتا ہے اور اُنہیں پٹھوں کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ اس تکیے کے بغیر ایک رات بھی نہیں گزار سکتے اسی لیے وہ اس کے ساتھ ہی ہر جگہ سفر کرتے ہیں۔‘علاوہ ازیں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے لیے سال 2021

انتہائی شاندار رہا انہوں نے رواں سال اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد اعزازات اپنے نام کرلیے ہیں۔محمد رضوان نے سال 2021 میں اب تک 86.08 کی اوسط سے 1ہزار 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو کہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔رواں سال ٹیسٹ کرکٹ

میں سب سے زیادہ رنز بنانیکا اعزاز انگلش بلے باز جو روٹ نے حاصل کیا ہے، انہوں نے 66.33 کی اوسط سے 1455 رنز بنائے ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں رواں سال سب سے زیادہ رنز آئرش بلے باز پال اسٹرلنگ نے بنائے ہیں، جنہوں نے 54.23 کی اوسط سے 705 رنز بنائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…