جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

20سے 25 دنوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آنیوالی ہے ،چوہدری شیرعلی کا حیران کن دعویٰ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ بیس پچیس دنوںمیں بڑے پیمانے پر ملک میں تبدیلی آنے والی ہے اوربہت کچھ ہونے جا رہاہے، ملک کے موجودہ حالات کے ججز اور جنرنیل ذمہ دارہیں پاک فوج کو ہم سلام پیش کرتے ہیں مگر سیاست میں حصہ لینے والے جنرنیلوں کو نہیں، حکومت کا بیڑا غرق کرنے میں

اسدعمر کا ہاتھ ہے،جبکہ تک ڈالرکی قیمت کم نہیں ہوگی مہنگائی کم نہیں ہوسکتی،ڈالرکی قیمت کم کرنے کئے اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنا پڑے گی،قائداعظم،لیاقت علی خان اور بے نظربھٹوکو قتل کیا گیا،نوازشریف بھی اسٹیبلشمنٹ کی ہی پیداوار تھے 35سال ملک پر حکومت جنرنیلوں کی ہے، فرعون گھر موسٰی پیدا ہوسکتا ہے،تو اس طرح اسٹیبلشمنٹ میں نواز شریف جو ہوسکتا ہے،ملک کے حالات بہترتب ہونگے جب نوازشریف کے نعرہ ووٹ کو عزت دو پر عمل ہوگا ،آج کل جو میڈیاکا حال ہے اس کیلئے صحافیوں کو بھی سخت مقابلہ کرنا پڑے گا، میاں نوازشریف پر کرپشن کے الزام عائدکرنے اوراُنہیں نااہل کرنے والے ثاقب نثارسمیت دیگربے نقاب ہوچکے ہیں ملک کے موجودہ سیاسی اورمعاشی حالات میں حکمران بری طرح پھنس چکے ہیں ۔ملک کے ساتھ کھلواڑہورہاہے ، آن لائن کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے گذشتہ روزیونین آف جرنلسٹس حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر سجادحیدر منا ،جنرل سیکرٹری قمر الزمان بٹ اوردیگرعہداروں کو مبادک باد دینے بعد میڈیا سے گفتگو اورا اے بی سی سینماروڈپر حکومت اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام میں مسلم لیگ کارکنوں سے سے خطاب کرتے ہو ئے گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسٹبلشمنت اور عدلیہ نے جو کہ کردار ادا کیا ہے اس نے جمہورت اور عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کردیا ہے جس سے ملک وہ ترقی نہ کرسکا جس کا خواب قائداعظم اور پاکستان کی عوام نے دیکا تھا ملک میں مہگائی جس حس تک بڑھ چکی ہے اب اس کو کینٹرول کرنا مشکل ہے اگر ڈالرکونیچلی سطح پر لانا ہے تو اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنا پڑے گی عمران خان کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور جوطاقتیںعمران خان کو عوامی حکومت کے منتخب وزیراعظم کو ناہل قرار دلوا کرلائی تھیںاب وہ پچھتا رہی ہیں غریب عوام بے روزگاری اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکربھیگ مانگے اور خودکشیوں پر مجبور ہیں علاوہ ازیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ سیاسی اورمعاشی حالات میں حکمران بری طرح پھنس چکے ہیں ۔ملک کے ساتھ کھلواڑہورہاہے ۔سابق امریکی صدربل کلنٹن کی طرف سے5ارب ڈالرز کی پیشکش ٹھکراکر پاکستان کوایٹمی قوت بنانے والے میاں نوازشریف پر کرپشن کے الزام عائدکرنے اوراُنہیں نااہل کرنے والے ثاقب نثارسمیت دیگربے نقاب ہوچکے ہیں۔مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ روٹی توکیاعلاج کروانے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔بیماربزرگوں کے لئے پردہ کی دعاکرنے پرمجبورہورہے ہیں ۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…