جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

این اے 133کے ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف کو بڑادھچکا لگ گیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا راستہ صاف ، صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )این اے 133کے ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف کو بڑادھچکا لگ گیا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا راستہ صاف ، صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جمشید اقبال چیمہ نے

ریٹرننگ افسر اور ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی اور قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر نہ دیں کہ عدالتوں کی وجہ سے کیس میں تاخیر ہو رہی ہے، آپ دلائل دیں، ہم سن لیتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ووٹر سرٹیفیکیٹ پر حلقہ کا نمبر نہیں لکھا ہوتا، میڈیا سے علم ہوا ہمارا تجویز کنندہ اس حلقے سے نہیں، الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹیں ناقص ہیں، ایک حلقہ کے ووٹوں کو دوسرے حلقہ میں شامل کر لیا گیا، علم ہونے پر ریٹرننگ افسر کو متبادل پیش کرنے کی اجازت مانگی، یہ درخواست مقررہ وقت سے پہلے دی تھی۔میرے تجویز کنندہ اور انکی فیملی کے بھی اس حلقہ میں ووٹ ہیں۔الیکشن کمیشن نے دانستہ حلقہ بندی میں غلطی کی،الیکشن کمیشن نے 3ہزار 24 ووٹوں کو این اے 133 میں شامل کر لیا، اس حلقہ کے ووٹوں کی تعداد آبادی سے زیادہ ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے غیر قانونی انکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے ۔الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے بھی اپیل مسترد کر دی ۔عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں فیصلے کالعدم قرار ددئیے جائیں اور عدالت انکو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ کرلیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو مسترد کر دیاگیا ۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…