اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

‘سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے انکشافات کے بعد اب کچھ ویڈیوز سامنے آئیںگی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق چیف جج رانا شمیم کے انکشافات قومی مفاد کا معاملہ ہے ۔جاوید لطیف نے کہا کہ اب کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی، میرے پاس ویڈیوز نہیں ہیں لیکن سن رہے ہیں ک

ہ جلد منظرعام پر آئیں گی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ بنا ہوا تھا۔، جج ارشد ملک کی ویڈیو اور جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کی تحقیقات کرلی جاتی تو اسی وقت چیزیں بے نقاب ہوجاتیں، حکومت غیرآئینی طریقے سے بنائی گئی مگر ہم اسے غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہیں ۔پروگرام میں شریک وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان نواز شریف کو سزا دینے والے بنچ کا حصہ نہیں تھے، اس کے بعد ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ہے، انکشافات کا مقصد 17تاریخ کو عدالت میں لگے کیس پر اثرانداز ہونا ہے، کیا عدالتوں میں نواز شریف اور شہباز شریف کے سوا کوئی مسئلہ نہیں ہے،عدالتیں نواز شریف سے منی ٹریل مانگ رہی تھیں وہ میڈیکل رپورٹس دکھاتے رہتے ہیں۔ علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جو عدلیہ پر دباؤ ڈالتی آئی ہے، سابق جج ملک قیوم کے معاملہ میں سیف الرحمٰن اور شہباز شریف کا کردار سب کے سامنے ہے، جسٹس رفیق تارڑ نے ن لیگ کیلئے کیا کام کیا تھا کہ انہیں صدر پاکستان بنایا گیا، جسٹس سعید الزماں کو بھی گورنر سندھ بنا کر نوازا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…