پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مودی حکومت کا پاکستان، خالصتان تحریک کوبدنام کرنے کا منصوبہ بے نقاب،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کا پاکستان اور خالصتان تحریک کو بدنام کرنے کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے کیونکہ کینیڈین براڈکاسٹرTerry Milewski خالصتان ریفرنڈم سے پاکستان کے تعلق کے الزامات پر ہتک عزت کے ایک بڑے مقدمے کا پہلا مرحلہ ہار گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیری میلوسکی نے ستمبر 2020 میں مودی حکومت کے کہنے پر ”خالستان: پاکستان کا ایک منصوبہ“ کے عنوان سے ایک متنازع رپورٹ شائع کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سکھس فار جسٹس پاکستان کے لیے کام کرتی ہے اور پاکستان کی بات کرتی ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میلوسکی کا یہ دعویٰ کہ خالصتان ریفرنڈم مہم پاکستان کی طرف سے چلایا جانے والا ایک منصوبہ تھابے بنیاد ثابت ہو گیا کیونکہ انہوں نے کینیڈا کی ایک عدالت کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ انکے پاس اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ پاکستان خالصتان نواز سکھ گروپ کی حمایت کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ”سکھس فار جسٹس“امریکہ میں قائم ایک تنظیم ہے جو خالصتان کے نام کے ساتھ بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست کے قیام پر عالمی ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہی ہے۔ خالصتان تحریک اپنے آپ میں بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سکھس فار جسٹس خالصتان ریفرنڈم مہم کے پیچھے سب سے بڑی طاقت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سکھ فار جسٹس کی خالصتان نواز سرگرمیوں سے ناراض ہے اور یہاں تک کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کینیڈا سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ اس تنظیم پر پابندی عائد کرے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…