اسلام آباد (این این آئی)حکومتی اتحادی جماعت (ق)لیگ کی جانب سے 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ۔ بدھ کو ق لیگی سینیٹر کامل علی آغا کی جانب
9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد پیش کی گئی ،ایوان بالا نے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ کامل علی آغا نے کہاکہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی ہوتی تھی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے، چیئرمین سینیٹ نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کردیا۔ چیئر مین سینٹ نے ہدایت کی کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ قرارراد کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان وفاق ہے ،کیا یہ تاثر دینا درست ہو گا کہ صرف ایک صوبے کے شاعر کے یوم پیدائش کو قومی دن کے طور پر منایا جائے گا ،شاہ عبداللطیف بھٹائی بہت بڑے شاعر ہیں ،شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سالگرہ پر قومی تعطیل کی قرارداد لیکر آئیں تو اس کی بھی سب حمایت کریں۔