اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے دور حکومت میں 28 ہزار 723 شہریوں نے جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔16530 مردوں نے مرد سے عورت میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دیں جبکہ اس دوران 12154 عورتوں نے عورت سے مرد میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی ہیں
وزارت داخلہ کی جانب سیجنس تبدیلی کیلئے دائر درخواستوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں وزارت داخلہ کے مطابق شہری طبی وجوہات کی بناء پر جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دائر کرتے ہیں سال 2018-21 تک 28ہزار 723 شہریوں نے جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی ہیں اس دوران 16530 مردوں نے مرد سے عورت میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دیں جبکہ اس دوران 12154 عورتوں نے عورت سے مرد میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی ہیں وزارت داخلہ کے مطابق9 مردوں نے مرد سے ٹرانسجینڈر میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی ہیں جبکہ 21 ٹرانسجینڈرز نے ٹرانسجینڈر سے مرد میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دی ہیں 9 ٹرانسجینڈرز نے ٹرانسجینڈر سے عورت میں جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں وزارت داخلہ نے ایوان بالا کو بتایا کہ 3سالوں میں 10 ہزار 384 سرکاری ملازمین نے غیر ممنوعہ بور اسلحیکا لائسنس حاصل کیاسال 2018 میں 3 ہزار 348 سرکاری ملازمین کواین بی پی اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جبکہ سال 2019 میں 5 ہزار 791 ملازمین کو غیر ممنوعہ بور لائسنس جاری کئے وزارت داخلہ نے تحریری طور پر ایوان بالا کو بتایا کہ سال 2020 میں 999 سرکاری ملازمین کو غیر ممنوعہ لائسنس جاری کئے ہیں جبکہ سال 2021 کے دوران 25 ستمبر تک 256 ملازمین کو لائسنسز کا اجراء کیاہے۔