کیا سابق آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کروائینگے؟ جانتے ہیں سپریم کورٹ پیشی پرصحافیوں کے سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا؟

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ کے سوال پر مسکرا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ اے پی ایس کیس میں طلب کیا ،وزیر اعظم جب سپریم کورٹ پہنچے

تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ کیا سابق آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے؟جس پر عمران خان صحافیوں کے سوالوں پر مسکراتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخل ہوگئے ۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید سے وزیرا عظم ہائوس میں مختصر ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل سے سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ لی جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے ممکنہ سوالات اور جوابات پر بھی مشاورت کی اور بعد ازاں سپریم کورٹ پیشی کیلئے روانہ ہوگئے،علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اے پی ایس کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو پیش ہونے کے احکامات دیئے ،وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سپریم کورٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، پولیس اور رینجر ز کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…