منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شہباز شریف مزید متحرک ،اراکین پارلیمنٹ سے رابطے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مزید متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے اپوزیشن کی قیادت اور اراکین پارلیمنٹ سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے روابط میں

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن اکثریت کی بنیاد پر قانون سازی کرنے کے حکومتی پلان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی بلکہ اسے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے ذریعے درہم برہم کیا جائیگا ،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور حکمت عملی سے حکومتی قانون سازی کو روکا جائیگا، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قانون سازی روکنے کے لئے احتجاج کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ لڑنے کے لئے 2 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ،احتجاجی حکمت عملی اور قانون سازی کے عمل کو آئینی طریقے سے روکنے بارے دونوں کمیٹیوں کے اجلاس یکے بعد دیگرے ہوں گے ۔اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دیگر رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ان کمیٹیوں کو فعال کیا گیا ،پہلی کمیٹی احتجاجی کمیٹی کہلائے گی جو کہ اراکین کی ایوان میں حاضری ،احتجاج کی حکمت عملی اور کورم نشاندہی کے امور دیکھے گی ،قانون سازی بارے ماہرین پر مشتمل کمیٹی حکومتی بل کا تنقیدی جائزہ لیکر انہیں عدالتوں میں چیلنج کرنے کی حکمت عملی بنائے گی ،انتخابی اصلاحات ،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور نیب ترمیمی بل سمیت دیگر بل کا بھی یہ کمیٹی جائزہ لے گی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…