سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا: بابراعظم

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور،دبئی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پے درپے فتح کو بھی نامکمل قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ٹیم کی دو تصاویر شیئر کیں اور کہا فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے لیکن کام ابھی

تک مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب زیادہ کوششوں، زیادہ توجہ، زیادہ ٹیم کارکردگی اور زیادہ عزم سے ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ایک وقت میں ایک کھیل پر ہے۔دوسری جانب بابر اعظم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہوگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹنگ میں پہلے درجے پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 66 کی اوسط سے 198 رنز بنا کر 834 پوائنٹس کے ساتھ ڈیوڈ مالان (798) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، ایرون فنچ 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، محمد رضوان چوتھی اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ورلڈ کپ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8 درجے چھلانگ لگاکر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…