وزیراعظم عمران خان سے اتحادیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر پر آگئی

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے اتحادیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر پر آگئی ۔ اتحادیوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران الیکٹرانک ووٹنک مشین پر اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ اٹھا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے اہم قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے

کا شکوہ کیا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ بھی کیا۔ اتحادیوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے طور پر اس قسم کے اہم فیصلوں سے گریز کرے،آج تک اتحادیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان سے یہ مطالبہ کیا کہ ای وی ایم کے استعمال، طریقہ کار اور فنکشن پر تفصیلی بریفنگ دی جائے تا کہ ہمیں بھی معلوم ہو سکے کہ یہ مشین پاکستان کے سیاسی انتخابی نظام پر کس حد تک موثر ہو گی اوریہ مشینیں کس حد تک محفوظ ہیں اوریہ بھی بتایا جائے کہ دیہی علاقوں میں ان مشینوں کو کون استعمال کرے گا، ان مشینوں کی خریداری پر کتنے اخراجات آئیں گے، سیکیورٹی ذمہ داری کس کی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادیوں کا مطالبہ مان لیا ہے اور انہوں نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اتحادیوں کو تفصیلی بریفنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیںجبکہ اتحادیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بطور اتحادی حکومت کی حمایت کریں گے، ہمیں اس نظام کے طریقہ کار کا علم ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…