ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئیگئے ایک بیان میںانہوں نے مزیدبتایا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں ملک

کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔علاوہ ازیں وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کے باوجود پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم جولائی تا اکتوبر 6 ارب ڈالرز کیساتھ تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، پچھلے سال سے 27 فیصد زیادہ ہے۔فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید بتایا کہ ن لیگ کے دور میں ٹیکسٹائل ملز بند ہونا شروع ہوگئی تھی، پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…