ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سی آئی اے کی جانب سے پاکستانی قیدی ماجد خان پر ہونے والا تشدد امریکہ کی اخلاقی ساکھ پر داغ قرار

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)گوانتاناموبے کے قیدی کو جیل کی 26 سال قید کی سزا سنانے والے امریکی فوج کے سات سینئر افسران نے رحم کی اپیل جاری کردی اور ایک خط میں سی آئی اے کی جانب سے قیدی پر کیے گئے تشدد کو امریکا پر داغ قرار دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق11 ستمبر کے حملے کے تناظر میں قید کیے گئے کسی قیدی کی جانب سے تشدد

کے بارے میں منظر عام پر آنے والے پہلے بیان میں پاکستانی نژاد ماجد خان نے سزا سنانے والی جیوری کو بتایا تھا کہ کس طرح سی آئی اے تفتیش کاروں نے انہیں ریپ کیا، مارا پیٹا اور پانی میں غوطے دئیے۔سال 2002 میں القاعدہ کی سازش میں کی مدد کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ماجد خان کو کیوبا میں واقع امریکی نیوی کے اڈے پر 29 اکتوبر کو سزا سنائی گئی تھی۔تاہم ایک ہاتھ سے لکھے گئے خط میں فیصلہ دینے والی 8 رکنی جیوری کے 7 اراکین نے ماجد خان پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی کی اخلاقی قدروں پر داغ ہے، یہ خط سب سے پہلے نیویارک ٹائمز میں شائع ہوا۔بعدازاں گوانتاناموبے کے فوجی کمیشن نے بھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کو اس خط کی تصدیق کی۔ان افسران میں 6 فوجی اور نیوی کے افسران اور ایک میرین شامل تھے جنہوں نے کہا کہ درج ذیل پینل اراکین نے ماجد شوکت خان کے کیسز میں رحم کی سفارش کی ہے۔انہوں نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے جیوری کے اراکین

کے ساتھ خط پر دستخط بھی کیے۔خط میں کہا گیا کہ ماجد خان نے امریکا اور اس کی ساتھی اقوام کے خلاف سنگین جرائم کیے، یہ ان جرائم میں ملوث پائے گئے، انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا اور متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ پر پڑنے والے اثرات پر افسوس کا اظہار کیا۔اس سے پہلے کی ایک رحم کی اپیل، جس سے ججز واقف نہیں تھے، اس کی بنیاد

پر ماجد خان کو 19 سال امریکی قید میں گزارنے کے بعد آئندہ سال کے اوائل میں رہا ہونا تھا۔ماجد خان کو خفیہ معلومات ظاہر نہ کرنے کی رضامندی پر اپنے کہانی سنانے کی اجازت دی گئی تھی۔39 صفحات پر مشتمل اپنے بیان میں انہوں نے مارچ 2003 میں کراچی میں گرفتار ہونے کے بعد پاکستان، افغانستان اور ایک تیسرے ملک میں تشدد کا نشانہ بننے کے بارے میں بتایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…