بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انڈین ٹیم کا افغانستان پر انحصار

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (آن ائن )متحدہ عرب امارات میں لگاتار دوسری شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کی بڑی ٹیم سمجھی جانے والی انڈین ٹیم پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اتوار کو انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کے دروازے تک پہنچا دیا ہے۔گزشتہ ہفتے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔انڈیا کو اگر ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو پہلے تو بدھ کو افغانستان کو ہرانا ہوگا اور پھر افغانستان کو 7 نومبر کو نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا۔ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ انڈیا اس کے بعد نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کو بھی ہرائے اور اپنا نیٹ رن ریٹ بھی نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بہتر رکھے۔اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا بھی دے تب بھی انڈیا کے آگے بڑھنے کی امید ہے لیکن وہ اس صورت کہ اگر نمیبیا یا سکاٹ لینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا دیں۔انڈیا کے آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں اپنا اگلا ایک میچ ہاریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…