اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں۔ بابر اعظم کے منیجر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے والدین کے ساتھ اْن کی تصویر شیئر کیں۔انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں ْانہوں نے بتایا کہ الحمداللّٰہ، کپتان بابر اعظم کی والدہ گھر پر ہیں اور آپ کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کیلئے آپ سب کے شْکر گزار ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں