کابل(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا۔افغان کرکٹر اصغر افغان نے بتایا کہ میری لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا، میرے سینئرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور افغان کرکٹ کے لیے ہمیشہ کوشش کروں گا۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ اصفر افغان کے استعفیٰ کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ اصغر افغان نے افغان کرکٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اصغر افغان ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان تھے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اصغر افغان کی ریٹائر منٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔افغان بورڈ نے ایک پیغام میں کہا کہ ہم اصغر افغان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ملک کے لیے ان کی کافی خدمات ہیں جبکہ ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نوجوان افغان کرکٹرز کو کافی محنت کرنا پڑے گی ۔یاد رہے کہ اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے42 میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔