کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ پاک افغان میچ کے سْپر اسٹار آصف علی نے اپنی پرفارمنس سے اپنے ناقدین کو جواب دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’آصف علی کی حالیہ شاندار پرفارمنس نے اْن تمام لوگوں کے منہ بند کردیے ہیں جو اْنہیں بڑے میچ کا پلیئر نہیں سمجھتے تھے‘۔عاصم اظہر نے کہا کہ ’اگلی بار جب آصف علی کسی مشکل پِچ (یا کسی دوسرے کھلاڑی) کے سامنے کھڑے ہوں گے تو سامنے والے کو یاد آجائیگا کہ یہ کتنا خطرناک کھلاڑی ہے‘۔گلوکار نے مزید کہا کہ ’ہر اچھے اور بْرے وقت میں قومی کرکٹرز اور ٹیم کا ساتھ دیں‘۔