فیصل آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل کے سٹی نائب صدر عبدالماجد نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے کہنے پر غیر مناسب نعرے لگائے جبکہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل کے سٹی نائب صدر عبدالماجد نے پارٹی عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ نامناسب نعرے لگانے پر شرمندگی اور
معذرت کرتا ہوں، پارٹی عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔عبدالماجد نے کہا کہ انہوں نے جو بھی کہا وہ کیپٹن (ر) صفدر کے اصرار پر کہا لیکن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ان کے بیان کو ذاتی قرار دینا افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ 12 سال کی پارٹی خدمات کا یہ صلہ ملا کہ شہباز شریف نے انہیں کارکن ماننے سے ہی انکار کردیا۔