اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میں بھی سچا عاشق رسول ؐ ہوں، معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے، کالعدم تنظیم کا یہ مطالبہ ماننے سے صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوجائیں گے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، وزیراعظم

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بھی سچا عاشق رسول ؐ ہوں، معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے،یورپین ممالک میں پاکستان کی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالر ہے، ایسا مطالبہ ماننے سے یورپین ممالک کی مارکیٹ پاکستان کیلئے بند ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے علماء و مشائخ سے کہا کہ

میں بھی سچا عاشق رسول ؐ ہوں، میں نے اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔انہوں نے اس موقع پر عالمی سطح پر ناموس رسالت پر اٹھائی گئی آواز کے حوالے دئیے اور کہا کہ ہم نے رحمت للعالمین ؐ اتھارٹی بھی بنائی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے علما و مشائخ پر باور کروایا کہ میں کالعدم تنظیم کے معاملے کے پرامن حل کا خواہشمند ہوں۔اْن کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب ہورہا ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کر رہا اور اس تمام صورتحال کا فائدہ مخالفین کو پہنچ رہا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے علماء کی ایک تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غلط روایت نہیں ڈالوں گا۔وزیراعظم نے دوران گفتگو فرانس کے سفیر کو نکالنے کے مطالبے سے متعلق اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا ہمارے لیے نقصان کا باعث ہوگا۔نجی ٹی وی نے بتایاکہ عمران خان نے کہا کہ یورپین ممالک میں پاکستان کی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالر ہے، ایسا مطالبہ ماننے سے یورپین ممالک کی مارکیٹ پاکستان کے لیے بند ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیم کا یہ مطالبہ ماننے سے صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوجائیں گے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، ملک ایسی کسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…