بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے ہارنے کے بعد واپس اپنے ملک جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے؟ افغان کپتان سے صحافی کا سوال، آگے سے کیا جواب ملا؟

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے میچ میں شاندار چھکے لگانے والے آصف علی کی دونوں ہی ٹیموں کے کپتانوں نے خوب تعریف کی۔ٹی20 ورلڈ کپ

میں گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان کو 19ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر فتح سے ہمکنار کرنے والے آصف علی کی بابراعظم اور محمد نبی نے شاندار الفاظ میں تعریف کی۔افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کافی تھے، راشد خان نے اچھی بولنگ کی، آصف علی شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کو میچ جتوایا۔ پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے محمد نبی سے سوال پوچھا کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد واپس اپنے ملک جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ آپ کرکٹ کے حوالے سے سوال پوچھیں، حالات کو وہیں پر چھوڑ دیں، ہم ورلڈ کپ کی پوری تیاری کرکے پورے اعتماد کے ساتھ آئے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…