جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد حرام میں صفائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ربو ٹ کا استعمال شروع

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے اسمارٹ ڈس انفیکشن روبوٹ سسٹم کا افتتاح کیاہے ، جو بغیر کسی انسانی مداخلت کے 4 گھنٹے میں مسجد حرام کے فرشوں کی اعلی معیار کی دھلائی اور جراثیم کشی کا کام انجام دیتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمارٹ روبوٹ لوگوں سے ٹکرانے یا زمینی رکاوٹوں کو روکنے کے لیے کیمروں، گرائونڈ اور اوور ہیڈ سینسرز،

سیٹ بیلٹ اور چھوٹی اور بڑی چیزوں کو پڑھنے کی خصوصیت کا استعمال کرتا ہے۔اس کا وزن 300 کلوگرام ہے جس میں ایک ٹینک کی گنجائش ہے جس میں فرش کو دھونے کے لیے 68.14 لیٹر صاف پانی کی گنجائش ہے۔ یہ روبوٹ ایک صفائی کے عمل کو51cm اورچوڑائی میں68cm صفائی کرتا ہے۔ جب کہ ایک گھنٹے میں یہ 2045.26 مربع میٹر جگہ کو صاف کرتا ہے۔مسجد حرام میں صفائی کے لیے استعمال ہونے والے روبوٹ کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ تیز رفتار چارجنگ اور توانائی کی بچت جیسی خصوصیت کا حامل ہے۔اس میں 8 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو سینسر کے طور پر کام کرتے ہیں جنہیں مندرجہ ذیل ترتیب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب سے پہلا کیمرہ 190 کے زاویے پر لِڈر سینسر 25 میٹر تک کام کرتا ہے۔ دوسرا ایک مستطیل شکل میں ارد گرد کے علاقے کو تین سمتوں میں پڑھنے کے لیے 3D سینسرکیمرہ ہے، تیسرا 2D سینسر ہے جو ارد گرد کے علاقے کو دو سمتوں میں پڑھ سکتا ہے۔ایک خصوصیت یہ ہے کہ روبوٹ سے منسلک فون نمبر پر تصاویر کے ساتھ ایس ایم ایس پیغامات بھیج سکتا ہے۔

یہ مشین اس کی خاموشی کی خصوصیت بھی رکھتی ہے اور کسی قسم کا شور پیدا نہیں کرتی ہے۔ یہ ایسی خصوصیات سے بھی لیس ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ یہ ٹھوس اشیا اور ہر طرح کی دھول اور پانی کے اسپرے سے تمام سمتوں میں محفوظ رہ سکتا ہے۔صدارت عامہ برائے امور حرمین کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ جنرل پریزیڈنسی ایک واضح طریقہ کار کے مطابق کام کرتی ہے۔ ہمارا مقصد حرمین شریفین میں آنے والے زائرین کو بہتر اور معیاری سہولیا فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…