منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر کس معروف بھارتی اداکارہ نے دستخط کیے؟

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر بھارتی اداکارہ چوہی چاولہ نے دستخط کئے۔تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ کچھ شرائط پر آریان خان کی ضمانت منظور کی ہے ۔آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر شاہ رخ کے کیرئیر کی ابتدائی دنوں کی ساتھی اور معروف بھارتی

اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کئے ہیں۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ اور شاہ رخ خان کی قریب دوست جوہی چائولہ نے  آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سب کو کافی ریلیف ملا ہے۔بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کئی ہٹ فلموں کی اداکارہ نے کہا کہ اب بچہ گھر آجائیگا۔انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر آجائے گا۔دوسری جانب بمبئی ہائی کورٹ سے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی منظوری کے تناظر میں اداکار شیکھر ثمن نے کہا ہے کہ عدالت کے اس حکم سے یقینا شاہ رخ اور گوری خان کو بطور والدین سکون نصیب ہوا ہوگا۔اداکار و ہدایتکار، اینکر، پروڈیوسر اور گلوکار شیکھر ثمن نے کہا کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ ایک ایسی مشکل صورتحال سے گزرے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے اس حوالے سے لکھا کہ اب فلم انڈسٹری کے لوگ شاہ رخ سے جھوٹی ہمدردی جتانے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی نا پسندیدہ اور افسوس کی بات ہے کہ فلم انڈسٹری کے

چند لوگوں کے علاوہ کسی نے بھی شاہ رخ کی حمایت میں ایک لفظ تک نہیں کہا، یہ ان کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں۔شیکھر نے کہا کہ شاہ رخ کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ لوگ موقع پرست اور اچھے وقتوں کے دوست ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…