جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

روضہ رسول ؐکی جالیوں پر لکھا خاص وظیفہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امام ابن حجر مکی ؒ بیان کرتے ہیں کہ ایک صالح شخص نے کسی کو خواب میں دیکھا اور اس سے پوچھا کہ مرنے کے بعد تیرا کیا حال ہوا اس نے بتایا کہ اﷲ سبحانہ و تعالیٰ نے میری بخشش فرما کر جنت میں بھیج دیا۔ صالح شخص نے اس سلوک کا سبب پوچھا تو اس نے بتایا کہ جب فرشتوں نے میرے اعمال تولے ، میرے گ ن اہ و ں کو شمار کیا اور میرے پڑھے ہوئے

درود پاک بھی شمار کئے تو سو درود گ ن ا ہ و ں سے بڑھ گئےجبکہ باقی سب نیک اعمال سے میرے گ ن ا ہ زیادہ تھے ۔ جونہی درود پاک کا شمار بڑھ گیا تو اﷲپاک نے فرشتوں کو حکم دیا کہ اس کا حساب کتاب ختم کر دو چونکہ اس کے درود بڑھ گئے ہیں اس لئے اس کو سیدھا جنت میں لے جاؤ۔امام قسطلانی ؒ اپنی کتاب المواہب اللدنی ہمیں فرماتے ہیں کہ جب آدمؑ کی تخلیق کے بعد حضرت حوا ؑ کی پیدائش ہوگئی تو حضرت آدم ؑنے ان کا قرب چاہا۔ اﷲتعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ پہلے ان کا نکاح ہوگا اور مہر کے طور پر دونوں کو حکم ہوا کہ مل کر بیس بیس مرتبہ میرے محبوب ختم المرسلین ؐپر درود پڑھیں۔ ایک روایت میں تین تین مرتبہ بیان ہوا ہے چنانچہ انہوں نے بیس مرتبہ یا تین مرتبہ درود پڑھا اور حضرت حواّ ؑان پر حلال ہو گئیں۔ کون ایسا شخص ہے جو یہ نہیں چاہتا ہے کہ اس کی زندگی پرسکون ہو اس کو زندگی میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو مال ودولت کے انبار لگے ہوئے ہیں ہر وہ بندہ جس کا تعلق اسلام کیساتھ ہے وہ اس کے علاوہ یہ بھی خواہش رکھتا ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہو ۔یہ خواہش سب کی ہوتی ہے کہ وہ مرنے کے بعد جنت میں داخل ہوجائے اس کیلئے دنیا میں کچھ محنت کرنی پڑتی ہے ۔ بغیر محنت کے کوئی بندہ کسی عام دنیاوی مقام کو حاصل نہیں کرسکتا ۔ اخروری نعمتیں اور اخروی مقام بغیر محنت کے حاصل کرنا ناممکن سی بات ہے ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا عمل بتائیں گے جس عمل کے کرنے سے آپ کی زندگی میں دولت ہی دولت ہوگی رزق کی پریشانی سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس عمل کی بدولت آپ کا خاتمہ ایمان پر ہوگااللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے گا۔ یہ عمل کسی عام عامل کا بتایا ہوا نہیں بلکہ روزہ رسول کی جالیوں پر لکھا ہوا ہے جس سے آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ عمل بتانے والا کوئی عام بندہ نہیں ہوگا۔ جس عمل کو روزہ رسول پر لکھا جائے وہ لکھنے والا عام انسان تو نہیں ہوسکتا ۔ اس عمل کی تصدیق کرنے والے لاکھوں علماءے کرام ہیں۔ روزہ رسول کی جالیوں پر اس عمل کو لکھا ہوا پایا گیا ہے ۔وہ عمل یہ ہے لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین محمد الرسول اللہ صادق الوعدِ الامین یہ بہت مختصر عمل ہے اس کو ہر کوئی باآسانی یاد کرسکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں اس کو زبانی یاد کرلیں اس مختصر وظیفہ آپ کی دنیا وآخرت سنور جائیگی ہر روز اس وظیفہ کو زیادہ نہیں توایک تسبیح یعنی 100مرتبہ پڑھا کریں ۔ وقت کی کوئی قید نہیں دن کو کسی بھی وقت باوضو حالت میں اس وظیفہ کا ورد کرنا یہ چھوٹا ساعمل بہت فوائد دے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…