ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو رہائی نہ ملی، مزید کتنی راتیں جیل میں گزاریں گے ؟

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود آج شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج رہائی نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت مل جانے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو

کل آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتاری کے تین ہفتے بعد ضمانت ملی، وہ ضمانت کے بعد کم از کم دو مزید راتیں جیل میں گزاریں گے۔آریان کی ٹیم ممبئی ہائی کورٹ کے درخواست ضمانت کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد ان کی رہائی کے لیے درخواست دے گی۔اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ آریان کو ضمانت ملنے کے ایک روز بعد رہا کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے پہلے آریان نے مسترد کیا جبکہ بعد میں اس سے متعلق اعتراف بھی کرلیا تھا۔ممبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کے وکیل سابق اٹارنی جنرل مکول روہاتگی نے عدالت میں مقف اختیار کیا تھا کہ آریان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…