پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں چینی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں چینی کی قیمت پہلی بار 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی قیمت تقریباً 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 30 روپے 25 پیسے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹیل قیمت 89.75 اور چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔

ملک میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی، کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 4 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ،قیمت 2411.77 روپے ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوئے، ایک درجن انڈے کی قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل میں 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا،بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال مسور،دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…