ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

ترک صدر طیب اردوان ایک بار پھر منہ دیکھتے رہ گئے، فیتہ کوئی اور کاٹ گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی صدر طیب اردوان کے بارہا منع کرنے پر بچی نے موقعہ ملتے ہیں فیتہ کاٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں پیش آیا جہاں ایک افتتاحی تقریب منعقد تھی ۔ تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ

بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب کے دوران ترک صدر نے بچی کو دو بار رکنے کا کہا تاہم بچی نے ایک نہ سنی اور موقع پاتے ہی ربن کاٹ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی افتتاحی تقریب میں بچے نے ترک صدر سے پہلے فیتہ کاٹ کر طیب اردوان کو غصہ چڑھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کا ایک بچہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب اس نے طیب اردگان کی موجودگی میں صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا۔دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا جہاں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ افتتاحی تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیج پت پہلی قطار 6بچوں کی تھی جبکہ اس کے پیچھے ترک صدر اور دیگر اہلکار دائیں سے بائیں قطار بنا کر کھڑے تھے۔ترک صدر اور بچوں سمیت سب نے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی کینچیاں پکڑ رکھی تھی۔ فیتہ کاٹنے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ ایک بچے نے مڑ کر طیب اردگان کی طرف دیکھا۔دیگر شرکا ابھی تیاری کر رہے تھے کہ ایک بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔ طیب اردگان بھی ایک ہاتھ نے مائیک تھامے اسی بچے کے عقب میں موجود تھے۔بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے۔ طیب اردگان نے بچے سر پر پیار سے دھول لگائی۔اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…