ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

نعمان نیاز کی دھمکیاں بھی کام نہ آئیں۔۔ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام “گیم آن ہے “کی میزبانی ثناءمیر اور سابق انگلش کپتان ڈیوڈ گاور کو دے دی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن)ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر میں ’’میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا‘‘ ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر نعمان نیاز کو آف ایئر کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان ٹیلی وژن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کو لے کر

پی ٹی وی سپورٹس پر ہونے والے واقعہ کی انکوائری جاری ہے ۔انکوائری مکمل ہو نے تک سابق کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف آئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہونگے ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں لیجنڈری پلیئرز کے سامنے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی بے عزتی کرتے ہوئے ہوئے انہیں شو چھوڑنے کا کہا تھا اور ساتھ ہی بریک لینے کاکہا تھا ۔ اس حوالے سے شعیب اختر کا بیان بھیسامنے آیا تھا کہ میں بریک کے وقت اس لیے شو نہیں چھوڑا تھا کیونکہ میں سوچ رہا تھا کہ شاید ڈاکٹر نعمان نیاز کو اپنی غلطی کا احساس ہو اور وہ اس کی معافی مانگیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا تو مجھے شو چھوڑنا پڑا تھا۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے گزشتہ روز پروگرام’’ گیم آن ہے ‘‘ کی میزبانی نہیں کی تھی اور بیان دیا تھا کہ اگر میں شو نہیں کروگا تو پھر یہ شو کوئی نہیں کرے گا ۔ سرکاری ٹی وی نے شو کی میزبانی وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا ء میر اور سابق انگلش کپتان ڈیوڈ گاور کے حوالے کر دی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر نعمان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ،وزارت اطلاعات کو قومی ہیرو کیساتھ ہونے والی بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر برہمی اظہار کرتے ہوئے وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے سٹار شعیب اختر کے ساتھ پی ٹی وی پروگرام کے دوران اینکر پرسن نعمان نیاز کے غیر مناسب رویہ کی وجہ سے سیاست، اداکار اور سابق کرکٹرز نے شدید مذمت کی ہے، یاد رہے کہ نعمان نیاز کے غیر مناسب رویہ کی وجہ شعیب اختر براہ راست نشریات کے دوران پروگرام سے استعفیٰ دیکر چلے گئے تھے اس معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی نوٹس لے لیا ہے

اور اس تمام واقعہ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاہے جس کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سابق کرکٹرز نے اسے انتہائی غیر مناسب اور غیر مہذب قرار دیا ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر مشتاق احمد نے کہاکہ انہیں بھی برا محسوس ہوا، پینل میں شریک دوسرے لوگوں کو معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا۔آل رانڈر سہیل تنویر نے کہا کہ میزبان اچھے انداز میں اختلاف کرسکتے تھے، دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج نہیں گیا۔سکندر بخت اور سابق فاسٹ بولر مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا

کیونکہ شو میں لیجنڈ بیٹھے تھے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے شعیب اختر سے اپنائے گئے رویے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب بڑا سٹار ہے، واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی شو میں پیش آئے واقعے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں شامل سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا،ہماری ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا،

مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔اداکار شان شاہد نے سرکاری ٹی وی پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور اینکر کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیے جانے پر رد عمل کا اظہار کیا۔معروف فلمی اداکارشان شاہد نے پی ٹی وی کے سپورٹس پیج کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ پروگرام کے میزبان نے شعیب اختر کے ساتھ کیا کیا۔انہوں نے کہا کے

میزبان کا رویہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ اور تضحیک آمیز تھا، پی ٹی وی کے ملازمین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔شان شاہد نے ٹوئٹ میں کرکٹر شعیب اختر سمیت وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔پی ٹی وی کے اسپورٹس اینکر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے پی ٹی وی پر

ایک متکبر لڑکے کی طرح کا رویہ اپنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انھیں نوکری سے نکال دینا چاہیے اور جب تک وہ شو میں شریک تمام افراد خاص طور پر شعیب اختر سے عوامی سطح پر معافی نہیں مانگتے انھیں پی ٹی وی کی اسکرین پر بلیک لسٹ کر دیا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے احمقانہ رویے کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے اور قبول نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…