اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،کامیابی کا تباسب 99 اعشاریہ دو فیصد رہا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 سالانہ امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔سالانہ امتحان میں ایک لاکھ پچپن ہزار دو سو پچاسی امیدواراں نے شرکت کی تھی ۔ امیدواروں میں سے ایک لاکھ چون ہزار ستہتر امیدواران کامیاب ھوئے

جس کے بعد امتحان میں کامیابی کا تناسب ننانوے اعشاریہ دو ،دو فیصد رہا۔سالانہ امتحان میں امیدواران نے اختیاری مضامین میں امتحان دیا تھا۔ترجمان لاہور بورڈ کیمطابق اختیاری مضامین کی بنیاد پر لازمی مضامین میں نمبر دیئے گیے ہیں،طلبا ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے نتائج معلوم کرسکیں گے۔دوسری جانب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ‘ کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی ‘ ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر بابر ڈوگر‘ پی آر او تیمور سہیل خان لودھی ‘ اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر برانچ چوہدری محمد یوسف ‘ اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی محمد عارف سولگی ‘ ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی‘ آفتاب احمد اور ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10بجے دن چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین ‘سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے مشترکہ طور پر بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ 2021ء میں کل90776طلباء وطالبات شریک ہوئے گورنمنٹ آف پنجاب کی کوڈ 19 پالیسی کے مطابق90192طلباء وطالبات پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب99.36 فیصد رہا اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کہا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی ترتیب دی تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں انہی بچوں نے کل کو اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے یہی وجہ ہے کہ کوڈ 19کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے مطابق طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط اور بھرپور توجہ ومحنت سے تیار کئے گئے ہیں تاکہ کسی بچے کی حق تلفی نہ ہو اور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے چیئرپرسن بورڈ نے مزید بتایا کہ امتحان میٹرک سالانہ 2021ء اور امتحان

انٹرمیڈیٹ سالانہ 2021ء میں مارکس امپروو کا امتحان دینے والے طلباء وطالبات کو چیئرپرسن پی بی سی سی اور محکمہ ہایئر ایجوکیشن لاہور کی طر ف سے مارکس امپروو کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے ایسے بچے جنہوں نے گزشتہ سال مارکس امپروو کا امتحان دیا اور وہ اپنے رزلٹ سے مطمئن نہیں وہ بھی اب ہونے والے سپیشل امتحان میں اپنا مارکس امپروو کا داخلہ دوبارہ بھجوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں شریک جو بچے اپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہوں وہ رزلٹ آنے کے

بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنا پیپر خود چیک کر کے تسلی کر سکتے ہیں یاد رہے کہ امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ 2021ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ 9 نومبر 2021ء کو 10 بجے دن کیا جائے گا۔اسی طرح ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون گیارہویں جماعت کے تعلیمی سیشن 2021-23کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔زرائو کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے گیارہویں جماعت کا شیڈول دیا کہ تعلیمی اداروں میں آن لائن رجسٹریشن انٹری

اور بورڈ کو بمعہ فیس بھجوانے کی تاریخ 8 دسمبر ہے جبکہ لیٹ فیس 5سو روپے کے ساتھ بورڈ میں رجسٹریشن 23دسمبر تک کروائی جاسکے گی ۔ جماعت گیارہویں کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے ‘ پروسیسنگ فیس 395 روپے ‘ سپورٹس فیس سو روپے ‘ بورڈ ڈیلپمنٹ فنڈز دو سو روپے ‘ سکالر شپ فیس 80روپے جبکہ کل فیس 1775 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ 23دسمبر تک ایکٹورہے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…