جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹرز مذہب کے قریب اور نماز کے پابند ہیں، وہ بات جو بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو بھا گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021 |

سڈنی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ بابراعظم مضبوط کپتان ہے، وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔ ایک انٹرویومیں میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کو مذہب کی طرح سمجھا جاتا ہے، پاکستانی کرکٹرز کو اسپورٹس کا بہت احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں پاک بھارت میچ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، پانچ ہفتوں سے دبئی میں ہوں، کل رات جیسا سماں پہلے نہیں محسوس کیا۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز ڈریسنگ روم سے باہر جتنے بڑے اسٹار ہیں، اندر اتنے ہی انکساری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیم میں جو کلچر دیکھا وہ آسٹریلین ڈریسنگ روم میں نہیں دیکھا، محمد حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر اپنا کردار اچھا نبھا رہے ہیں۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں مختلف عمر کے پلیئرز ہیں، کچھ تو ہمارے ساتھ بھی کھیلے ہوئے ہیں، مختصر مدت میں پلیئرز کی تکنیک کی بجائے مائینڈ سیٹ پر کام کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کے کرکٹرز مذہب سے بہت قریب ہیں، نماز کے پابند ہیں، یہ بات مجھے اچھی لگی۔گرین شرٹس کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ زبان کا مسئلہ تو ہے مگر کرکٹ سکھانے کیلئے زبان کا سمجھ آنا کچھ زیادہ اہم نہیں، کرکٹ یا اسپورٹس کو آپ اشاروں میں بھی سمجھا سکتے ہیں۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ انڈینز آئی پی ایل میں 130 کی اسپیڈ کا سامنا کرتے پڑے، ان کو شاہین کی اسپیڈ کا سامنا کرنا پڑگیا۔انہوں نے کہا کہ حارث روف کی کہانی بھی کمال ہے، یہ لڑکا ٹیپ بال کھیلتا تھا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آگیا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…