ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

افغانستان کے خلاف میچ، پاکستان نے نئے ہتھیار تیز کرنا شروع کر دیے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا تیسرا میچ جمعہ کے روز افغانستان کے خلاف کھیل رہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے پریکٹس کرنے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سرفراز احمد، عثمان قادر، وسیم جونیئر،

محمد نواز، خوشدل شاہ اور حیدر علی کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر ثقلین مشتاق کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں، اس پریکٹس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف کھیلنے والے کسی کھلاڑی نے حصہ نہیں لیا، واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا تیسرامیچ 29اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا،پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ بدل ڈالی جبکہ دوسرے میچ نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی۔شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا،10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…