جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین سرائیکی کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے، نقد مالی امداد کے علاوہ ماہانہ 50 ہزار وظیفے کا اعلان بھی کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /لاہور،ملتان(مانیٹرنگ، این این آئی) جہانگیر ترین سرائیکی کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کیلئے نشتر ہسپتال پہنچ گئے، انہوں نے شاکر شجاع آبادی کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجہ کے لیے نقد 5 لاکھ روپے امداد کی صورت میں دیے اور پچاس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اجمل چیمہ، ارکان صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی،

چوہدری افتخار گوندل، سلمان نعیم، سردار خرم لغاری، قاسم خان لنگاہ، غلام رسول سانگھا، فیصل جبوانہ،طاہر رندھاوا اور چوہدری زوار حسین وڑائچ بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً 400 گیت لکھنے والے سرائیکی زبان کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید شاکر نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب حکومت کے علاوہ سندھ حکومت نے بھی ان کے والد کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ایک روز قبل ہی شاکر شجاع آبادی کی کسمپرسی کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں انہیں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعدشاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید نے تصدیق کی کہ مذکورہ ویڈیو ایک روز پرانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چوں کہ ان کے پاس اور کوئی سواری نہیں تھی اور نہ ہی ان کے پاس کار یا ٹیکسی کے کرائے جتنے پیسے تھے، اس لیے ان کے والد کو پٹھوں میں تکلیف کی شکایت کے بعد علاج کے لیے موٹر سائیکل پر لے جایا گیا۔ولید شاکر شجاع آبادی نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ پہلی مرتبہ ان کے والد کو مذکورہ حالت میں لے جایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہیں علاج کے لیے ایسے ہی لے جایا جاتا رہا ہے، کیوں کہ ان کے پاس دوسری سواری نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے والد کو کوئی بڑی بیماری یا موذی مرض نہیں ہے

بلکہ انہیں پیدائشی پٹھوں کی سوجن اور درد کی شکایت ہے اور زائد العمری کی وجہ سے ان کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا ہے۔ولید شاکر شجاع آبادی کے مطابق ان کے والد کے پٹھے پیدائش کے فوری بعد ہی ابنارمل ہوگئے تھے اور بڑھتی عمر کے ساتھ ان میں مزید مسائل پیدا ہوگئے لیکن اب زائد العمری کی وجہ سے ان کی تکلیف بڑھ چکی ہے۔

معروف سرائیکی شاعر کے بیٹے نے کہا کہ اگر انہیں کار یا ٹیکسی فراہم کی جائے تو وہ والد کو محفوظ اور آسان طریقے سے علاج و معالجے کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ والد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے ان سے رابطہ

کرکے انہیں والد کے علاج کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ولید شاکر شجاع آبادی کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ ثقافت کے ترجمان نے ان سے رابطہ کرکے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ اب تک وہ ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ان

کے والد کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیے جانے کے بعد ان سے حکومت پنجاب کے ترجمان نے بھی رابطہ کیا اور علاج کی یقین دہانی کروائی ہے۔ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے والد کے علاج کے لیے جاری کیے گئے فنڈز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کے والد کے

علاج کے لیے ایک فنڈ مختص کیا تھا، جس سے انہیں ماہانہ پانچ ہزار روپے ملتے رہے تھے مگر پھر وہ فنڈ اچانک بند ہوگیا اور دو سال بعد دو ماہ قبل ہی انہیں دوبارہ وہ پانچ ہزار روپے ملنے لگے ہیں۔ولید شاکر شجاع آبادی نے یہ شکوہ بھی کیا کہ عام طور پر پنجاب حکومت جب ان کے والد کے لیے کسی مدد کا اعلان کرتی ہے تو اس کا چیک لانے کے لیے انہیں ملتان سے لاہور جانا پڑتا ہے،

جس کی وجہ سے ان کا 8 ہزار روپے خرج آجاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام طور پر ان کے والد کے لیے حکومت کی جانب سے سلسلہ وار 15 سے 18 ہزار روپے کا چیک جاری کیا جاتا ہے، جسے لینے کے لیے وہ ملتان سے لاہور جاتے ہیں اور 8 ہزار روپے تک ان کے اخراجات آجاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کو جگر کا عارضہ ہے جب کہ ان کے بڑے بھائی کی ٹانگ میں مسئلہ ہے اور ان کی دو بہنیں بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…