جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

فواد چوہدری اور شیخ رشید فرعونی لہجے میں بات کرنا چھوڑیں، مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف عالم دین اور پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ ناموسِ رسالت مآبۖ کا حوالہ حساس ہے، فواد چودھری اور شیخ رشید فرعونی لہجے میں بات کر رہے ہیں، جلتی پر تیل چھڑک رہے ہیں، یہ عمرانی اقتدار کی کشتی سے سب سے پہلے چھلانگ لگانے والوں میں ہوں گے، شیخ رشید کو

معلوم ہونا چاہیے کہ جانثارانِ مصطفی تمہاری طرح نہیں ہیں کہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گلی میں گم ہوجائیں، وہ سینہ تان کر میدانِ عمل میں کھڑے ہیں، ان کے جذبہ حب الوطنی اور دینی حمیت کو مت للکارو۔جمعرات کو جاری بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ انڈیا کے دلال وہ ہوسکتے ہیں جن کے آباواجداد نے مجاہدین آزادی کے خلاف انگریزوں کے کرائے کے سپاہی کا کردار ادا کر کے جاگیریں لیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک سے مذاکرات کی بھیک مانگنے والوں کو تحریک  کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، یہ لوگ مسلسل جھوٹ بولتے چلے جارہے ہیں، وزیر داخلہ اوروزیر مذہبی امور تحریری معاہدے کر کے ان سے پھر جاتے رہے ہیں،اب ان پر کسی کو اعتبار نہیں رہا۔مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیاکہ شاہ محمود قریشی،اسد عمراورپرویز خٹک پر مشتمل سنجیدہ افراد کے ذریعے مذاکرات کریں اور تحریک  کے امیر سمیت سارے قائدین کو رہا کر کے باوقار

انداز میں ایک جگہ یکجا کریں۔انہوں نے کہاکہ رینجرز کی تعیناتی سے اشتعال پھیلے گا، پی ٹی آئی کو اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے ، جب وہ یوٹیلیٹی بل جلارہے تھے، لوگوں کو ترغیب دے رہے تھے کہ ریاست کو ٹیکس نہ دیں،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر چڑھائی کر رہے تھے تو کیاوہ اس وقت مودی کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، بھارت کے ایجنٹ تھے۔انہوں

نے کہاکہ لگتا ہے اس حکومت کی کوئی قیادت ہے ، نہ کوئی منظم پالیسی اور نہ ہی کوئی سمت ہے،ہر ایک شتر بے مہار ہے۔مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ مذہبی قوتوں کو سیاسی جماعتوں پر قیاس کرنا خود فریبی ثابت ہوگا، آپ زیادہ سے زیادہ کسی کو موت سے ڈرا سکتے ہیں اور جو ناموسِ رسالت پر گردن کٹانا اپنی آرزو بنالے، اسے کس بات سے ڈرا گے۔انہوں نے

حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس معاملے سے بے تدبیری اور عاقبت نا اندیشی سے نمٹا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، داخلی انتشار بڑھے گا ، ملک پہلے ہی معاشی وسیاسی عدمِ استحکام اور عالمی سطح پر مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری اور شیخ رشید جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ

معاہدے میں طے شدہ مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے اورتحریک کے امیر اور شوری کے ارکان سمیت تمام اسیروں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے،تمام ایف آئی آرز واپس لی جائیں ،تمام علما کے نام شیڈول فورتھ سے نکالے جائیں،تمام اشخاص اور اداروں کے منجمدبنک اکائونٹس بحال کیے جائیں،تحریک  پر پابندی

کو اٹھایا جائے،معاہدے کے مطابق پارلیمنٹ میں توہینِ رسالت کے مسئلے پر بحث کی جائے،نہتے مظاہرین پر مسلح ہونے کا جھوٹا الزام واپس لیا جائے،جن وزراء کے منہ کو بواسیر لگی ہے، انھیں لگام دی جائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک کی شوری کے رکن مولانا سیدسرورشاہ سیفی کہہ چکے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے،علمائے کرام سے

گزارش ہے کہ جمعة المبارک کے خطابات میں عوام کو مسئلے کی حساسیت اور حقائق سے آگاہ کریں اور حکومت کو متنبہ کریں کہ حکمت وتدبیر اور مذاکرات سے اس مسئلے کو حل کرے،نیز عوام کو تلقین کریں کہ جو احتجاج کرنا چاہے، آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر کرے تاکہ عوام کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں۔مفتی منیب الرحمن نےتحریک کی قیادت سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حالات کی نزاکت کا احساس کریں اور صبرواستقامت اور تحمل کے ساتھ مسائل کے حل کی راہ نکالیں ، تصادم کسی کے حق میں نہیں ہے اور نہ ملک کے مفاد میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…