جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

آریان خان منشیات کیس ، این سی بی کا متنازع گواہ گرفتار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پونے پولیس نے مبئی کروز ڈرگز کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ایک متنازع گواہ کرن گوساوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پونے پولیس نے گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوساوی کے خلاف دھوکا دہی کے کئی

مقدمے درج ہیں اور ان میں سے ایک کے معاملے پر پولیس کو اس کی تلاش تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے پولیس نے گوساوی کو رات گئے گرفتار کیا ہے۔کرن گوساوی کے خلاف پونے کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں 2018 سے دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف لْک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ کئی دنوں سے فرار چل رہا تھا۔پونے پولیس کی دو ٹیمیں گوساوی کو گرفتار کرنے کے لیے یوپی بھی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق 2018 میں کرن گوساوی اور شیربانو قریشی نے پونے کے چنمے دیشمکھ نامی نوجوان کو ملائیشیا میں نوکری دلانے کا لالچ دے کر اس سے 3 لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی۔اس معاملے میں پونے پولیس پہلے ہی ممبئی سے شیربانو قریشی کو گرفتار کر چکی ہے اور اب گوساوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔کرن گوساوی وہی شخص ہے جو آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد نظروں میں آیا تھا، گوساوی آریان کیس میں این سی بی کا گواہ بھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…