جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے، بم سے اڑانا ہے تو ایس بی سی اے کی بلدنگ اڑا دیں ،مصطفی کمال

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر ان لوگوں کا کیا قصور ہے ، لال مسجد والا کاواقعہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں، نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔ بم سے اڑانا ہے تو ایس بی سی اے کی بلدنگ اڑا دیں


، سب کا بس صرف کراچی والوں پر ہی چل رہا ہے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کی بدقسمتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یہاں بارشوں میں کرنٹ سے نوجوان مر جاتے ہیں۔ نالے بھر جانے سے کئی گھر تباہ ہوجاتے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، کچرا نہیں اٹھتا۔انہوںنے کہا کہ عدالت نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے کوئی کھڑکی بنا رکھی ہے کیا؟ تمام دستاویزات چیک کر کے لوگوں نے یہاں فلیٹ لیے۔ اچانک سے کہہ دیا گیا بلڈنگ غیر قانونی ہے۔اس وقت کے افسران کو پکڑنا تھا، پہلے جنہوں نے اس بلڈنگ کی منظوری دی۔ پہلے ان افسران کو بم سے اڑایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ڈاکو بولا جارہا ہے، مگر اس ڈاکو کو پکڑے گا کون؟ ڈاکوں کو پکڑنے کے آڈر کیوں پاس نہیں ہو رہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم کے پیسے جمع کر رہے تھے۔ اربوں روپے جمع کیے، کہا گیا ڈیم کہا گیا پیسہ؟ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا بیٹا پیسے لے کر باپ سے مسلہ حل کروا رہا تھا۔مصطفی کمال نے کہا کہ یہاں کے لوگ ابھی بھی ہمت سے کام لے رہے ہیں۔ قانون ہاتھ میں نہیں لے رہے۔ آرڈر میں مکینوں کو پیسہ دینے کا کہا ہے۔ آڈر کے صرف گرانے والے حصہ پر عمل ہو رہا ہے۔ کمشنر کراچی بلڈر کو بلائیں، پیسہ دلوائیں اور بلڈنگ گرا دیں۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اداروں نے فوری بجلی گیس اور پانی کاٹ دیا۔انہوںنے کہا کہ عمارت کو بم سے اڑائیں گے تو کوئی ہم باندھ کر آگے نہیں آجائیں گے، لیکن آواز اٹھائیں گے۔ بم سے اڑانا ہے تو ایس بی سی اے کی بلدنگ اڑا دیں۔ وہ بلڈنگ ہر جگہ غیرقانونی تعمیرات کروا رہی ہے۔ میری باتیں بری لگیں گی، مگر ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔ طاقت صرف کراچی والوں کو دکھانی ہوتی ہے۔ جو حق بات اور سچ ہوگی ہم وہ کہیں گے، سب کا بس کراچی والوں پر ہی چل رہاہے؟ کیوں کہ یہ لوگ کلاشنکوف لٹکائے نہیں پھرتے ہیں۔ صوبائی حکومت ہویا وفاقی حکومت ،سب نااہل ہیں، نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر ان لوگوں کا کیا قصور ہے، ان کے پیسے دلادیں اس کے بعد بلڈنگ گرادیں۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو نالوں کے پاس سے ہٹا کر تین آبادیاں قائم کی تھیں، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، 10ہزارارب صوبائی حکومت کو این ایف سی کی مد میں ملے۔انہوںنے کہا کہ عدالت خود سندھ حکومت کو ڈاکو کہہ رہی ہے، ان ڈاکوں کو کون پکڑے گا؟، لال مسجد والا کاواقعہ ہم آج بھی بھگت رہیہیں، نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔مصطفی کمال نے کہا کہ حرام کمانے والے لوگ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ نہیں بول سکتے، عدالتی آرڈر میں لکھا ہے پیسے دے دو اور پھر عمارت کو گرادو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…