جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

کترینہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر

معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ آج کل اپنے شادی کے جوڑے کے کپڑے کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اپنی شادی کی حالیہ خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کرلیا ہے جس کا لہنگا بنے گا۔دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیکہ وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بالی وڈ کی کیٹ اور وِکی کوشل سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے تاہم کچھ دِن قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا تاہم انہوں نے کترینہ سے رشتے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ پیش کرنے سے گریز کیا تھا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…