جمعرات‬‮ ، 12 جون‬‮ 2025 

تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال پنجاب میں 60دن کیلئے رینجرز بلانے کا فیصلہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران قیام امن کیلئے پنجاب میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ کی طرح رینجرز کو کہیں بھی تعینات کرسکتی ہے، اینٹی ٹیررایکٹ کے تحت پنجاب حکومت کو60دن کا اختیاردیا گیا ہے، آرٹیکل 147کے تحت پنجاب رینجرز کو 60 روزکیلئے طلب کیا گیا۔

پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرزکواستعمال کرسکتی ہے،سادھوکی میں کلاشنکوفوں سے پولیس پرفائرنگ کی گئی، سادھوکی میں 3جوان شہید ہوئے، 70زخمی ہیں، 8 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ جلوس جشن عیدمیلادالنبی کے حوالے سے نکالا گیا تھا، جلوس کودھرنے میں شامل کردیا گیا ہے،کالعدم تنظیم نے راستے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، کالعدم تنظیم کے لوگ واپس مسجد رحمت اللعالمین ﷺچلے جائیں۔ فرانس کاسفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔ فرانس کاسفیرپاکستان میں نہیں ہے، ثابت ہوا ان کا ایجنڈا کوئی اورہے، کالعدم تنظیم نے دونوں اطراف کے راستے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا،، مولانا فضل الرحمان ملک کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں، مولانا صاحب!حکومت کہیں نہیں جارہی، جن کوابھی کالعدم قراردیا ہے یہ نہ ہو وہ عالمی طور پر دہشت گردوں کی تنظیم میں نہ آجائیں، ان کے کیسزپھرہمارے بس میں نہیں ہونگے، سیاسی ورکرہوں، چاہتا ہوں دروازے بند نہ ہوں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحریک لیبک پاکستان سے مذاکرات کیے اور آج بھی 11 بجے رابطہ ہوا، چھٹی مرتبہ وہ اس دھرنے کی طرف آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر انہوں نے جلوس عید میلادالنبیﷺ نکالا تھا اور اس کو دھرنے میں تبدیل کردیا، اس کے باوجود بھی میں سیاسی ورکر ہوں اور چاہتا ہوں ملک میں امن ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر بہت بڑیدباو ہیں، غیرملکی طاقتیں ہم پر پابندیاں عائد کرنا چاہتی ہیں، غیرملکی طاقتیں ہماری جوہری اور معیشت پر نظریں جمائی بیٹھی ہے، یہ ان کی چھٹی قسط ہے اور مجبوری کی حالت میں کہہ رہا ہوں کہ یہ اب عسکریت پسند ہوچکے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سادھوکی میں انہوں نے کلاشنکوفوں سے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نہتی تھی، ان کے پاس لاٹھیاں تھیں، تین پولیس جوان شہید ہوگئے اور 70 زخمی ہیں اور ان میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات کی سنجیدگی اور گہرائی کو دیکھتے ہوئے آرٹیکل 147 کے تحت پنجاب رینجرز کو پنجاب حکومت کی درخواست پر 60 دن کے لیے کراچی کی طرح پورے پنجاب میں نافذالعمل کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کو سیکشن 5 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت 60 دن کے لیے اختیار دیتا ہوں، وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے سمری بھیج دی ہے، نوٹیفکیشن جاری کر رہا ہوں

۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اب بھی ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مسجد رحمت اللعالمین واپس چلے جائیں، ہم ناموس رسالت اور ختم نبوت کے بھی سپاہی ہیں، لیکن ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، اگر ان کا ایجنڈا کچھ اور نہ ہوتا تو آج میں پنجاب کو شام 6 بج کر 35 منٹ پر امن وامان رینجرز کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاں چاہتے رینجرز کو تعینات کرسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں صبح بھی ان سے کہا ملک کے حالات دیکھیں، ہم فرانس کے سفارت خانے کو

بند نہیں کرسکتے اور ان کا سفیر یہاں نہیں ہے، ساری دنیا کے سامنے کہہ رہا ہوں ان کا سفیر یہاں نہیں ہے، وہ کہتے ہیں گوگل سے دیکھتے ہیں مجھے نہیں پتہ گوگل کیسے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بحیثیت وزیر داخلہ ان سے کہا فرانس کا سفیر پاکستان میں نہیں ہے، اس سے ثابت ہوا ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے لیکن سیاست دان اپنے دروازے بند نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ بیمار اور ایمبولینس نہ جاسکے، اسکول بند ہوں، ان کا ہم سے وعدہ تھا اور ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں،

ان کا وعدہ تھا ہم جاتے کے ساتھ دونون اطراف راستے کھول دیں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے دو دفعہ بلا کر سختی سے ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے کے حوالے سے ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کو سختی سے ہدایت کی ہے، باہر کے ممالک کے حوالے سے وزارت خارجہ سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید تو پولیس کے 3 اہلکار ہوئے ہیں، 70 سے80 زخمی ہیں اور براہ راست فائرنگ کی گئی، ان کے

پاس لاٹھیاں اور آنسو گیس تھا لیکن ایک بڑے خون خرابے سے بچنے کے لیے، مجھے افسوس ہے میں ہمیشہ مولانا فضل الرحمن کا نام احترام سے لیتا ہوں اور لیتا رہوں گا کہ مولانا فضل الرحمن ملک کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کو آگے کرکے یہ سمجھ رہے ہیں یہ حکومت کی رٹ چینلج ہوجائے گی اور حکومت کہیں جارہی ہے تو حکومت کہیں نہیں جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ جس تنظیم کو ہم کالعدم قرار دیا ہے، ان کے جو لوگ دیکھ رہے ہیں وہ سمجھنے

کی کوشش کریں، یہ نہ ہو کہ ان پر بین الاقوامی پابندی لگ جائے اور وہ دہشت گردوں کی عالمی تنظیم میں آجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پھر ان کے لوگوں کے کیسز ہمارے بس میں نہیں ہوں گے، یہ ساری باتیں میں نے ان کے ساتھ کی اور ابھی تک کر رہا ہوں، باوجود اس کے کہ میں نے آج کابینہ میں یہ صورت حال پیش کی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں میں بہت زیادہ لچک دکھا رہا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ

میری سیاسی سوچ ہے کہ معاملات اور ان کے دروازے بند نہ ہوں لیکن میں مجبور ہوں، جب پولیس کے تین جوانوں کی لاشیں کلاشنکوفوں اور آٹومیٹک رائفل استعمال کریں گے اور پولیس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں تو وہ لاٹھیوں اور آنسو گیس سے کیسے مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس لیے میں نے آج 6 بج کر 35 منٹ پر پنجاب رینجرز کو صوبے کے امن وامان کے لیے پورے پنجاب میں 60 دن کے لیے صوبائی حکومت کو یہ اختیار دیدیا ہے کہ وہ جہاں چاہیں پنجاب رینجرز کو استعمال کریں اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 5 کے اختیارات بھی حکومت پنجاب کو دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ نہیں ہوسکتا کہ لوگوں کی جان و مال سے اس طرح کھیلا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…