بدھ‬‮ ، 11 جون‬‮ 2025 

پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کو کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے ادا کرنے کی ہدایت

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے ہرپرائیویٹ اسکول کے اساتذہ کو سندھ حکومت کی مقرر کردہ اجرت پچیس ہزار روپے دینا ہوگی پچیس ہزار روپے اجرت نہ دینے والے پرائیویٹ اسکولز سیل کردیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گرلزڈگری کالج میں بائیومیٹرک سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اوربعد ازیں میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ اسکول اوقات کار کے دوران کسی سرکاری ٹیچر کو کوئی نجی تعلیمی ادارہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم ڈیوٹی کے اوقات کار کے بعداگر کوئی ٹیچر اپنا کاروبار کرتا ہے یا کوئی پرائیویٹ ملازمت کرتاہے تو اسے روکا نہیں جائے گا ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تعلیم اگر تباہ ہے تو سکھر اور لاڑکانہ کے سرکاری اسکولز میں پڑھنے والے طلباء کیسے سی ایس ایس کے امتحان میں پاس ہوئے ہیں میں مانتا ہوں کہ سندھ کی تعلیم میں خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے اقدامات کررہے۔ہیں ہمیں سندھ میں سنتالیس ہزار اسکول ورثے میں ملے ہیں جن میں سے گیارہ ہزار اسکولز ایسے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہے اور ان کی سالانہ مرمت و دیگر چیزوں پر اخراجات کیے جارہیہیں اس لیے ان اسکولز کو سسٹم سے نکال رہے ہیں حال ہی میں ہم نے سات ہزار اسکولز کا سروے کیا ہے جن میں سے پانچ ہزار اسکولز نان وائی ایبل ہیں جن کو بھی بند کیا جائے گا اور ان اسکولوں کی بندش سے بچ جانے والی رقم دیگر اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جا ئے گی ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی کالجز کے حوالے سے بھی نئی پالیسی لارہے ہیں جس کے تحت انرولمنٹ کے حساب سے کالجز کو فنڈز دیئے جائیں گے جس سے ان کالجز کے مسائل حل۔ہوجائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کہ بھرتیوں میں فی میل کو پانچ فیصد مارکس کم کی سہولت اس لیے دی ہے کہ ہمارے گرلز اسکولز میں فی میل اساتذہ کی کمی ہے اور مرد کے مقابلے میں عورت کو پڑھانے کا زیادہ احساس ہوتا ہے اور وہ اچھی طرح بچیوں کو تعلیم۔دے سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز میں گرین ،بلو سمیت مختلف ایونٹس کے نام پر بچوں کے والدین سے پیسے لیے جاتے ہیں جس پر بھی ایکشن لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2200سال بعد


شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…