اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین دورہ منسوخ کرنے کا اپنا سارا غصہ نیوزی لینڈ پر اتار دیا۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کیے جانے پر شائقین کرکٹ نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل قومی ٹیم کے چاہنے والوں خواہش کا اظہار کیا تھاکہ پاکستان نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے۔سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی ہر وکٹ کے ساتھ میمز کی بھرمار ہوئی جس سے شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہوتے رہے