اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کی پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا تھااور انہیں رن دینے کی مشین کہا تھا ۔ پاکستانی شائقین کی رائے ویسٹ انڈیز میچ کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حارث رؤف نے 4 اوورز میں 32 رنز دیے اور جنوبی افریقا کے
خلاف 3 اوورز میں 33 رنز دے دیے۔حارث رؤف نےنیوزی لینڈ کیخلاف 4 وکٹوں پر صرف 22 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس پرفارمنس کے بعد پاکستانی شائقین کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور سوشل میڈیا پر وہ حارث رؤف سے معافی مانگتے ہوئے نظر آئے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مزاحیہ انداز میں حارث رؤف پر کی جانے والی تنقید کا مداوا کیا جن میں سے کچھ یہ ہیں۔