لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون رکن اسمبلی نے اپنے نام سے منسوب نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیدی ۔ایف آئی اے نے درخواست ملنے پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ کی نگرانی میں دی گئی۔