منگل‬‮ ، 10 جون‬‮ 2025 

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)نیم کے درخت کی یہ خاصیت ہے کہ اسے اینٹی سیپٹک مانا جاتا ہے۔ اسے مختلف بیماریوں اور مسائل کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کااستعمال ادویات میں کر کے ان کو مہلک بیماریوں کے علاج کے قابل بنایا جاتا ہے۔ نیم کے پتے، پھو ل، چھال، ٹہنیاں اور

جڑیں سب ہی مفید ہیں اور کسی نہ کسی بیماری کے لیے زیر استعمال آتی رہتی ہیں۔ یہ اپنے تلخ ذائقے کی وجہ سے مہلک بیماریوں کے لیے مفید مانا جاتاہے۔ نیم کے پتوں کو زیادہ مقدار میں استعمال کر نا خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے احتیاط کریں۔یو ں تو نیم کے پتے بخار، انفیکشن، جلد کے امراض، دانتوں کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے لیے بھی استعمال ہو تے ہیں۔ لیکن اس کا استعمال شو گر کے لیے بے حد مفید ہے۔اسے بلڈ شو گر کو کنٹرول کر نے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نیم کے پتوں کا شربت شوگر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ نیم کے پتوں کو پیس کر ان کو چھان لیں اور ان میں سے نکلنے والے عرق میں شہد ملا کر پی لیں۔(کیو نکہ یہ کڑوا ہو تا ہے۔ اس لیے شہد ملانے میں حر ج نہیں لیکن اس کا اثر اس کی کڑواہٹ میں ہے۔)ایک مٹھی نیم کے پتے کچی حالت میں کھانے سے شو گر کنٹرول رہتی ہے۔اسے سلا د کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے (زیادہ پتے کھانے سے گریز کریں یہ مسائل کا سبب بن سکتی ہے)۔بیس نیم کے پتے آدھا لیٹر پانی میں ابال لیں۔ جب اس کا رنگ سبز ہو جائے تو چھان کر پی لیں۔نیم کے پتوں کا پاؤڈر بنا کر ایک چمچ ایک گلاس پانی میں شامل کر کے صبح نہار منہ پی لیں۔نیم کے پتے پیس کر ان کو نہار منہ کھا لیں یا پانی میں شامل کر کے پی لیں۔نیم کی چائے بھی شو گر کے مریضوں کے لیے بہترین ہے۔ ایک کپ بو ائل کر کے اس میں نیم کے پتے شامل کریں۔ ابال آنے پر پی لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…