لاہور (آن لائن) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان سے فجیرہ (متحدہ عرب امارات)کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔افتتاحی پرواز پی کے 243 علامہ اقبال انٹر نیشنل لاہور سے 296 مسافروں کو لے کر فجیرہ کے لئے روانہ ہوئی۔ لاہور،
اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہوں گی۔پی آئی اے فجیرہ کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔ لاہور ائیر پورٹ پر ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خاں اور اسٹیشن منیجر علی عباس شاہ نے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔