پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

اکشے کمار اور وویک اوبرائے آدھے میچ سے ہی چلے گئے تھے، فواد چوہدری نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار اور وویک اوبرائے تو آدھے میچ سے ہی واپس چلے گئے تھے۔بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پورا اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں

سے بھرا ہوا تھا لیکن ہم نے ایک چھوٹا سا کونا پکڑ لیا جہاں میں، گورنر سندھ اور پاکستان سے کچھ اور لوگ موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا تو بھارتی تماشائی گراؤنڈ چھوڑ کر جانے لگے، ان پر کافی ہوٹنگ بھی ہوئی اور پاکستانی تماشائیوں نے کہا کہ ابھی آپ کے جانے کا وقت نہیں ہوا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انڈین کراؤڈ کے دل بہت چھوٹے ہیں تو وہ گراؤنڈ چھوڑ چھوڑ کر جانے لگے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شوبز شخصیات کی مایوسی کے بارے میں بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ جب بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے شروع میں آئے تو کہنے لگے کہ آپ لوگ پاکستان کو سلیبریٹ تو کر لیں لیکن جیتنا تو بھارت نے ہے اور پھر آدھے میچ میں ہی دونوں بھارتی اداکاروں کو چھوڑ کر جانا پڑا اور لوگوں نے ان پر بہت ہوٹنگ بھی کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ اور پھر بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…