جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تاریخی جیت پردبئی سٹیڈیم میں موجود بابراعظم کے والد رو پڑے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی تاریخی فتح پر دبئی سٹیڈیم میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد فرط جذبات سے روپڑے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے والد کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد خود پر قابو نہ کرسکے اور خوشی اور فرط جذبات

سے رونے لگے۔یاد رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ اور اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ بدل دی ، بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، پاکستان نے 17.5اورز میں ہدف پورا کرلیا ، محمد رضوان 79 اور بابر اعظم 68 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ،پاکستان کی جانب سے شاہین 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما کھاتا کھولے بغیر پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔اسکور ابھی 6 تک پہنچا ہی تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔دو وکٹیں گرنے کے بعد

ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں تیسری وکٹ کیلئے 25 رنز جوڑ کر اسکور کو 31 تک پہنچایا۔اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا، محمد رضوان نے شاندار کیچ لے کر ٹی20 کرکٹ میں کیچوں

کی سنچری مکمل کر لی۔محمد حفیظ باؤلنگ کیلئے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر ریشابھ پنت کے خلاف ریویو لیا تاہم فیلڈ امپائر کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنٹ نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار 2 چھکے لگانے سمیت اوور میں 15 رنز بنائے لیکن اگلے ہی

اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔رویندرا جدیجا نے

13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور بھارتی کپتان کوہلی کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔اپنے اسپیل کی آخری گیند پر شاہین نے نوبال کردی اور فری ہٹ پر پانڈیا نے ایک رن لیا اور انہیں رن آؤٹ

کرنے کیلئے شاہین کی جانب سے کی گئی تھرو پر چوکا ہو گیا اور یوں انہوں نے اپنے اسپیل کی آخری گیند پر 10 رنز دے دیے۔اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ حسن علی نے دو اور شاداب اور حارث نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاوقب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے بھوونیشور کمار کو چوکا اور چھکا لگا کر ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد فاسٹ باؤلرز کے خلاف پاکستانی بلے بازوں نے باآسانی رنز کیے تاہم اسپنرز

کے خلاف وہ جدوجہد کرتے نظر آئے۔بابراعظم کو ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پھر انہوں نے رویندرا جدیجا کو چھکا اور ورْن چکراورتھی کو چوکا لگا کر جارحانہ انداز اختیار کیا۔اننگز کے 13ویں اوور میں محمد رضوان اور بابر دونوں نے وْرن کو چھکے لگا کر پاکستان کی سنچری مکمل کرائی جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے اپنی

نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔بابر کے بعد رضوان نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی اور بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ محمد رضوان نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 78رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ بابر اعظم نے دو چھوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 68رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، پاکستانی

فاسٹ بائولر چار اوورز میں 31رنز کے عوض تین کھلاڑ یوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ سے نوجوان حیدر علی کو ڈراپ کردیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان تھے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…