منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پولیس اورتحریک کے کارکنوں میں شدید تصادم ،لاہور کا بتی چوک میدان جنگ بن گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد ( آن لائن ، این این آئی )لاہور کے چوک یتیم خانہ سے تحریک کی ریلی شاہدرہ پہنچ گئی، پولیس اورتحریک کے کارکنوں میں بتی چوک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر کی گئی آنسو گیس شیلنگ سے مقامی آبادی کے مکین

بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امن و امان کے باعث راوی روڈ، لوئر مال روڈ، چوک یتیم خانہ میں راستے بند ہیں۔ راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔راولپنڈی مری روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں دوسری روز بھی کھڑی رہیں ،سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ ہفتہ کو بھی بند رہا اورجگہ جگہ کنٹینر کھڑے کئے گئے ۔ مری روڈ سے اسلام آباد تک جانے والا واحد ڈبل روڈ کھلا رہا، راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی گزشتہ روز سے معطل رہی جس کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی کر نا پڑا ،رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کی ہسپتالوں تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر تعینات رہی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آئی جے پی روڈ تا پاک سیکریٹریٹ چلتی رہے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میٹرو بس صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…